اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا ،یہ اجلاس اگلے ماہ جولائی میں ہو گا۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی معاہدہ ہوا ہے، معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور سماجی شعبے کیلئے فنڈز کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان میں محصولات کی آمدن بڑھائے گا۔محصولات بڑھنے سے عوام کی ترقی کیلئے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جبکہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے شرائط پوری کر دی تھیں جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاملات طے پا گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں