پاکستان کو آئی ایم ایف سے فوری طور پر کتنی رقم ملنے کا امکان ہے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی ) آئی ایم ایف سے معاہدے کی صورت میں پاکستان کو فوری طور پر2.6 ارب ڈالر ملیں گے۔

 

 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصولی طور پر معاملات طے پاگئے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 2.6 ارب ڈالرفراہم کرے گا، پاکستان کو یہ رقم دو قسطوں میں دی جائیگی۔ حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک دو روز تک آئی ایم ایف کی جانب سے تصدیق متوقع ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close