کراچی(پی این آئی) ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا اور پاکستان کو قرضہ ملا تو پاکستان میں ڈالر مزید 15سے20روپے مزید کم ہوجائے گا۔
ملک بوستان نے کہا کہ حجاج کرام نے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پاکستانی کی معیشت کی مضبوطی کیلئے دعائیں کیں ،ایام حج کے دوران عرفات کے میدان میں دنیا بھر کی30لاکھ حجاج جن میں پاکستانی اور دنیا بھر کے حاجی شامل ہیں انکی دعائوں سے پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے 315روپے سے کم ہوکر پاکستانی روپیہ 290روپے سے بھی کم ہوگیا ہے،ایک ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ25روپے مضبوط ہوا ہے جبکہ انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی نسبت ڈالر کا فرق 35روپے سے گھٹ کو صرف2روپے رہ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں دالر کا ریٹ مزید گرے گا۔ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت نے انٹرسٹ ریٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ بڑے پیمانے پر ڈالرز فروخت کررہے ہیں،بیرون ممالک میںمقیم ورکرز کی جانب سے بھی آنے والی ترسیلات20فیصد بڑھی ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے،انٹربینک کم ہوکر286روپے پر آگیا ہے اور توقع ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے روپے کو مضبوط بنانے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ ساتھ دیں تو ڈالر315روپے سے کم ہوکر295روپیتک آجائے گااورپھر میں نے کہا کہ 290سے نیچے آئے گا اور اب یہ اس سطح سے بھی نیچے آگیا ہےملک محمدبوستان نے کہا کہ حوالہ مارکیٹ اور بلیک مارکیٹ کا ریٹ اب برابر میں آگیا ہے اور بلیک میں ڈالرز فروخت کرنے والے اور حوالہ کا کام کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے کیونکہ حکومت نے درآمدات پر سے پابندیاں ہٹا دی ہیںبالخصوص جو6ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے تھے انہیں بھی ریلیز کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت اقدامات سے ایک ارب ڈالر کی ترسیلات جو حوالہ مارکیٹ میں چلی گئی تھیں وہ بھی اب واپس آجائیں گی،حج کی برکت سے پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے پہلے ڈالرز فروخت نہیں کئے اور نقصان اٹھا رہے ہیں وہ اب بھی ڈالرز فروخت کردیں ورنہ انہیں270میں ڈالرز فروخت کرنا پڑیں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں