پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ اوگرا نے سمری ارسال کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرلیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے، ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close