اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اس حوالے سے عید پرسرپرائز تیار ہے۔
یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے جو کہ 10 روپے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔اس سے قبل 15 جون کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو گا۔ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے سستے پیٹرول کا منصوبہ پہلے ہی روک رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں