پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)خام تیل سے لدا روسی جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی جلد متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگر انداز ہوا، جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لانے کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔جہاز فی الوقت آؤٹر اینکرایج میں لنگر انداز ہے جو کراچی پورٹ کی حدود کہلاتی ہے، تمام جہاز پہلے آؤٹر اینکریج پر پہنچتے ہیں جہاں سے کے پی ٹی کا پائلٹ جہاز کو پورٹ چینل میں لاکر برتھنگ کراتا ہے۔یاد رہے کہ پہلا روسی جہاز خام تیل لے کر 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا تھا، روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔پہلا روسی جہاز جب پاکستان پہنچا تھا تو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا جس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ روس کا پہلا خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close