روسی خام تیل سے لدا ہوا دوسرا جہاز بھی پاکستان پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا،روسی خام تیل سے لدے ٹینکرجہاز کی آئل پیئرنمبر 3 پر برتھنگ کردی گئی۔ روسی خام تیل سے لدے ٹینکرجہاز کی آئل پیئرنمبر 3 پر برتھنگ کردی گئی۔

روسی جہاز سے 56 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کو منتقل کیا جائے گا، خام تیل کی منتقلی کا عمل رات گئے تک شروع ہونے کی توقع ہے۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ روسی خام تیل سے لدا ایک اور جہاز کلائیڈ نوبل کراچی پورٹ پہنچا ہے۔ روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ پر لنگر انداز ہے۔جہاز کی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کو آئل پیئر پر لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریبا 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کے ساتھ اپنے وعدوں میں سے ایک اور وعدہ ہم نے پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خوشی کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ روس سے رعایتی قیمت پر خام تیل سے بھرا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے اس سے پہلے 12 جون کو جب روسی جہاز خام تیل لے کر پاکستان پہنچا تھا تو روسی تیل بردار جہاز سے تیل نکالنے کے لیے کراچی کی بندرگاہ کی برتھ پر مشینیں نصب کی گئی تھی۔جس کے بعد جہاز سے 47 ہزار میٹرک ٹن تیل 24 سے 48 گھنٹے میں منتقل کیا گیا۔

تیل پی آر ایل کے ٹینکس میں براہ راست منتقل کیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق پیور پوائنٹ نامی جہاز 45142 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا اور اس روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو او بی ٹو پر برتھ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں