عید سے دو دن قبل سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) عید سے دو دن قبل سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔۔۔ شرح سود میں اضافے اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے امکانات کے بعد روپیہ مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں1100 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد فی تولہ سونا2لاکھ 14ہزار 200 روپے پرآگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کی کمی سے ایک لاکھ83 ہزار642 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1922ڈالر پرآگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close