پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت کردی

لاہور (پی این آئی)پٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔

یکم جولائی سے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی مد میں 10 روپے فی لٹر اضافے کے معاملے پر پٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آیا ہے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لٹر اضافے کا تاثر درست نہیں۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔ذرائع کے مطابق ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پٹرول اورڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لٹر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close