سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی، فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

کراچی(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1920 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500روپے اور 2143روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 214500 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 183900 روپے ہوگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 2500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے کی کمی سے 2143.34روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close