تمام پابندیاں ختم، اسٹیٹ بینک نے امپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک کا امپورٹس پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ سال سے امپورٹس پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا۔مرکزی بینک کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کر دی گئی ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قرض پروگرام کی بحالی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی حال ہی میں خصوصی ملاقات ہوئی تھی۔ اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر شہزاد اقبال کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کروانے کیلئے اسٹاف لیول پر طے پائی شرائط پر مکمل عملدرآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close