موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)کئی بار اضافے کے بعد سوزوکی موٹرسائیکلز کی قیمتیں سوا5لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہیں جس کی وجہ سے ان موٹرسائیکلز کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اپنے کسٹمرز کی آسانی کے لیے پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بغیر سود اقساط پر موٹرسائیکلز دینے کی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس آفر کے تحت سوزوکی جی ڈی 110ایس، جی ایس 150اور جی آر 150اقساط پر دی جا رہی ہیں تاہم یہ سہولت صرف بینک الفلاح کا کریڈٹ کارڈ رکھنے والے کسٹمرز کے لیے ہے۔

ان کسٹمرز کو مذکورہ تینوں موٹرسائیکلز 9ماہ، 12ماہ اور 18ماہ کی اقساط پر دی جا رہی ہیں۔جی ڈی 110ایس کی قیمت 3لاکھ 35ہزار روپے اور ایڈوانس 1لاکھ 67ہزار 500روپے، جی ایس 150کی کل قیمت 3لاکھ 64ہزار روپے اور ایڈوانس 1لاکھ 82ہزار روپے اور جی آر 150کی کل قیمت 5لاکھ21ہزار روپے اور ایڈوانس 2لاکھ 60ہزار 500روپے ہے۔9ماہ، 12ماہ اور 18ماہ کے لیے جی ڈی 110ایس کی ماہانہ قسط بالترتیب 18ہزار 612روپے، 13ہزار 960روپے اور 9ہزار 306روپے، جی ایس 150کی ماہانہ قسط بالترتیب20ہزار 223روپے، 15ہزار 167روپے اور 10ہزار 112روپے ماہانہ اور جی آر 150کی ماہانہ قسط28ہزار 945روپے، 21ہزار 709روپے اور 14ہزار 473روپے ماہانہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close