تیل قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

نیویارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خا م تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی آگئی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 3.9 فیصد کمی کیساتھ 74.14 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 4.2 فیصد کمی کیساتھ 69.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

 

 

 

واضح رہے کہ پاکستان میں روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اگر روس سے تیل کی آمد کا تسلسل جاری رہا تو مستقبل میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close