عید سے پہلے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2018500 ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی کمی کے بعد 187328 روپے ہوگئی ہے ۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں