سرکاری ملازمین کی موجیںلگ گئیں، عید سے پہلےبڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہ، الاؤنسز اور پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ادائیگی کل (جمعہ) تک ہوجائے گی۔سرکاری ملازمین کیلئے عید الاضحیٰ سے قبل بڑی خوشخبری آگئی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہ، الاؤنسز اور پنشن کل تک ادا کردی جائیں گی۔وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ادائیگی کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی،

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔عید الاضحیٰ سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق وزارت خارجہ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر اور خزانہ ڈویژن کو بھی آگاہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون کو منائی جائے گی جبکہ 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close