چین کے ایک ارب ڈالر کے بعد عالمی ادارے نے کروڑوں ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 60 کروڑ ڈالرز کے پروجیکٹ فنانسنگ کی منظوری دینے کے لیے تیار ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے لیے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔۔۔۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے کثیرالجہتی اور دو طرفہ عطیہ دہندگان کی جانب سے پیشگی مرحلے پر 4 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں اور آئندہ مالی سال میں مختلف منصوبوں کو ادائیگی شروع کر دی جائے گی۔۔۔۔

زمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے منصوبوں کے لیے 1.7 ارب ڈالرز کی منظوری دی جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 60 کروڑ ڈالرز قرض فراہم کررہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close