سمارٹ فونز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، سستا اور بہترین فیچرز والا موبائل متعارف کروا دیا گیا

لاہور(پی این آئی)مشہور سمارٹ فون ساز کمپنی، شیاؤمی نے آج اپنے نئے اسمارٖٹ فون، ریڈمی 12 سی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کم بجٹ کا طاقتور اور وسیع طرز کا اینٹری لیول اسمارٹ فون بھی ہے۔ اپنے ہمہ گیرفیچرزسے مالامال اس فون کا مقصد یہ ہے کہ کم بجٹ میں صارفین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

روزمرہ آپریشنز کی ہموار انجام دہی، فوری ایپ لانچنگ، اوروسیع مقدار میں کانٹینٹ اسٹوریج کے لیے ریڈمی 12 سی میں تیزرفتار میڈیاٹیک ہیلیو جی 85 پروسیسرلگایا گیا ہے اور ریم کو6+5 GB تک وسعت دی جاسکتی ہے۔ لیکن سب سے بڑھ کر اسٹوریج ایکسٹینشن کو 1TB تک بڑھانا ممکن ہے۔

اس ڈیوائس میں mAh 5000 کی ایک بڑی بیٹری نصب ہے جو پورے دن کےلیے کافی ہے۔ اس میں جدید اور فوری رسپانس کرنے والے فنگرپرنٹ سینسر کی بدولت براہِ راست ڈسپلے پر انگلی رکھتے ہوئے ریڈمی12 سی فون کو فوری کھولنے، ایپ لانچ کرنے یا موبائل سے رقم کی منتقلی کے لیےآسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اپنے وسیع تر6.71 انچ HD+ ڈسپلے اور عمدہ 20.6:9 ایسپکٹ ریشیو کی بدولت، ریڈمی 12 سی، مطالعے، ویڈیو دیکھنے اور گیمنگ کے لیے ایک بہتری اور گہرا احساس فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پڑھنے کے دوران خاص ریڈنگ موڈ آنکھوں پرتناؤ نہیں بڑھنے دیتا اور اسکرین ٹائم بھی بڑھ جاتا ہے۔

ڈسپلے کا ڈیزائن بہت اسٹائلش اور دیدہ زیب ہونے کے بنا پر الگ سے پہچانا جاسکتا ہے۔ اس کے کنارے ہموار اور خمیدہ بیک کی وجہ سے ماڈل خوبصورت لگتا ہے جسے گرفت کرنا قدرے آسان بھی ہے۔ ریڈمی 12 سی چار دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہیں جن مین گرافک گرے، اوشن بلیو، منٹ گرین اور لیونڈر پرپل (بنفشی) جیسے خوبصورت رنگ شامل ہیں۔

اب بات کیمرے کی ہوجائے تو ریڈمی 12 سی آپ کے یادگار لمحات کو تفصیل کے ساتھ محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 50 میگاپکسل کے مرکزی کیمرے سے روزمرہ مناظر کی تصاویر لینا اب آسان ہے۔ شہر کی مصروف رات کی بہترین تصاویر کے لیے اس میں طاقتور HDR اور نائٹ موڈ آپشن بھی موجود ہے۔

مارکیٹ میں دستیابی کی تفصیلات
ریڈمi 12 سی اسمارٹ فون اب Mi Store، Corecart اور Daraz.pk کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فون کے دو ویریئنٹس ہیں جن کی تفصیلات یہ ہیں:
4GB+64GB کی قیمت 30999 روپے
4GB+128GB کی قیمت 33999 روپے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close