ڈالر کو مسلسل جھٹکےلگنے لگے، امریکی کرنسی کی قدر میں مزید کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی ) ڈالر کو مسلسل جھٹکےلگنے لگے.. اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہوئی ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے اختتام پر ڈالا سستا ہواہے ۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287.18 روپے کا ہو کر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہو نے کے بعد 294 روپے پر فروخت ہورہاہے جبکہ گزشتہ دو روز میں ڈالر 11 روپے تک سستا ہواہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں