لاہور (پی این آئی) پیٹرول کی قیمت میں یکم جولائی سے 30 سے 40 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق ملک میں روس سے تیل آنے کے بعد پیٹرول کے نرخوں میں کمی آئے گی، ابتدائی طور پر پاکستان اور روس کے مابین 1 لاکھ بیرل تیل کا معاہدہ ہوا ہے جبکہ مزید 7 لاکھ بیرل تیل آنے کا امکان ہے۔
روس سے تیل لانے والا آئل ٹینکر پیور پوائنٹ اتوار کا کراچی کی بندرگاہ پہنچا تھا، 45 ہزار ٹن تیل کو پی آر ایل ریفائنری میں صاف کیا جائے گا جس کے بعد آئندہ 2 ہفتوں تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں