کراچی (پی این آئی) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر298 روپے پر آگیا، گزشتہ روز ڈالر کی قدر 305 روپے تھی، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالراوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔روپے کی قدر بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوکر 298 روپے پر آچکی ہے۔
ڈالر کی قدر مزید گر سکتی ہے، ڈالر کل تک 295 روپے تک آسکتا ہے۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ رکے ہوئے ڈالرز فوری ادا کریں،بینکوں نے آج 5ملین ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کو دیئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8 جون کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69865 بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67637 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح 8 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3284 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32586بیرل، پی پی ایل 11546 بیرل، ماڑی گیس 1136 بیرل اورپی اوایل کی اوسط یومیہ پیداوار4898بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار740ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 719ایم ایم سی ایف ڈی، ماڑی گیس 1136 ایم ایم سی ایف ڈی اورپی اوایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار65 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں