فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کاکہناہے کہ ملک میں فارن کرنسی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اعدادوشمار شیئر کئے ہیں،آئی ایم ایف کے سٹیٹ بینک کیساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں،آئی ایم ایف حکام کو کہاہے وہ جلد نویں جائزے کو مکمل کریں،ایم ڈی آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 9 واں ریویو جلد مکمل کرلیں گے ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہاکہ تمام دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو فنڈز کی یقین دہانی کرا دی ہے، آئی ایم ایف کو بجٹ میں دی گئی ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں ہوگا،معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے ہمیں ٹیکس چھوٹ دینا پڑی،پیداوار بڑھانے اور نوکریاں پیدا کرنے کیلئے ٹیکس اقدامات کرنا ہوتے ہیں،آئی ایم ایف بھی یہی چاہتا ہے کہ پیداوار بڑھے اور عوام کو روزگار ملے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں