بُری خبر آگئی، بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں گیس اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا عندیہ، وزیر مملکت کے مطابق اگر آئی ایم ایف کا معاہدہ نہ ہوا تو پھر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، فارن کرنسی اکائونٹس منجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ عالمی مہنگائی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی مہنگائی کم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں ایف بی آر نے 223 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، 88 فیصد نئے ٹیکس ایسے ہیں جو براہ راست ٹیکس ہیں تاہم ایف بی آر کے نئے ٹیکس مہنگائی کا پیش خیمہ ثابت نہیں ہوں گے۔وزیر مملکت نے کہاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ یہ تھا کہ پرائمری سرپلس ہونا چاہیے جو نئے بجٹ میں ہے، آئی ایم ایف سبسڈیزکی مخالفت کرتا ہے جس کو اس بجٹ میں کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت دیگر جماعتوں کے لیڈرمیثاق معیشت کے لیے سنجیدہ ہیں، وزیراعظم جب اپوزیشن لیڈر تھے تو اس وقت کی حکومت کو میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں