بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو جلد چھٹکارا ملے گا ۔

 

 

 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاکہ بلوچستان میں ٹیوب ویلز کیلئے 58 ارب روپے کی ریلیف دی جائے گی،آزادکشمیر کو بجلی کی ریلیف کی مد میں 55 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،موجودہ حکومت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے نئے منصوبوں کا افتتاح ہو چکا ہے،تحریک انصاف نے 1 میگاواٹ بجلی کا نیا منصوبہ بھی نہیں لگایا،ان کاکہناتھا کہ صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،زیادہ بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہو گی،وفاقی وزیر نے کہاکہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close