5 سے 10ارب ڈالر فوری مارکیٹ میں کیسے آ سکتے ہیں؟حکومت کو تجویز دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ڈالر ایمنسٹی اسکیم لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے 5 سے 10ارب ڈالر فوری مارکیٹ میں آسکتا ہے ۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 4 ارب ڈالرز کے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں جنہیں کلیئر کیا جائے ،جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 310 روپے کا فروخت ہو گا تو کون انٹر بینک آئے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close