اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24ءکے بجٹ میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ہارڈ ویئر، بیٹری پارٹس اور دیگر اس نوع کی اشیاءپر بڑا ٹیکس ریلیف دے دیا۔ بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیاءپر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق جو سافٹ ویئر برآمد کنندگان پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے پاس رجسٹرڈ ہیں انہیں برآمد کی گئی اشیاءکی قیمت کا ایک فیصد مشروط رعایت بھی دی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے اس بڑے ریلیف کے بعد پاکستان میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، نوٹ بکس اور بیٹری وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں