ڈیری اور پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان، بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مالی سال 24-2023 کےلیے 14 ہزار 460 ارب کا بجٹ پیش کردیا۔ بجٹ میں18 فیصد ٹیکس عائد کرنے کے بعد ٹیٹرا پیک دودھ، پیکٹ کی دہی، ڈبے میں بند مکھن، پنیر، ٹِن پیک مچھلی، ڈبے میں بند مرغی کا گوشت اور انڈوں کے پیکٹ کی قیمت بھی بڑھ جائے گی۔

برانڈڈ کپڑوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دیا گیا۔بجٹ میں کافی ہاؤسز، شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس لگے گا، ٹیکس ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close