آٹے کا 20کلو کا تھیلا 950روپے سستا ہوگیا، خوشخبری

پشاور(پی این آئی) پشاور میں 20 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 روپے سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب سے خیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔

 

 

 

 

آٹا ڈیلرز کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے سے کم ہو کر 2450 روپے کا ہو گیا،80 کلو آٹے کی بوری 15 ہزار روپے سے کم ہو کر 11 ہزار500 روپے کی ہو گئی ،آٹا ڈیلرز کاکہناہے کہ چیک پوسٹوں پر آٹے کے ٹرکوں کی چیکنگ بھی روک دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close