ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، ایک ہی دن میں قدر میں کئی روپے کی کمی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 299 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں ایک ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بینک 315 میں ڈالر خریدرہے تھے اور 325 میں فروخت کررہے تھے، بینک کے حساب سے ڈالر 27 روپے سستا ہوا ہے۔ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں27 روپے کمی ہوئی ہے، بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ملک بوستان کا کہنا ہےکہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سےکریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 کا ہوا تو اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے پوچھا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہوگیا؟ میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں جس سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔ ملک بوستان کے مطابق اسحاق ڈار نے بروقت فیصلہ کیا اورکل سرکلر جاری کیا جس میں کمرشل بینکوں کو کہا گیا کہ ڈالر ایکسچینج کمپنی کے بجائے انٹربینک سے خریدسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک 315 میں ڈالر خرید رہے تھے اور 325 میں فروخت کر رہے تھے، بینک کے حساب سےکہا ہےکہ ڈالر27 روپے سستا ہوا۔ چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ 31 جولائی تک یہ ٹیسٹنگ پیریڈ ہے، ان شاء اللہ ڈالرکا ریٹ مزید گرےگا، اسحاق ڈار کے فیصلے سے حاجیوں کو بہت فائدہ ہوگا، حاجی ڈالر 315 روپےکا لے رہے تھے، اب 285 روپےکا لیں گے، ڈالر کو گرانا مشکل نہیں ہوتا اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close