روپے کی بے قدری، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا

کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک حکام نے روپے کی بے قدری میں بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ بینکوں کی جانب سے ڈالرکی قدر میں خودساختہ اضافے پرکوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کے معاملے پر بینکوں کا کردار غیر ذمہ دارانہ تھا، حکومت کی اجازت سے بینکوں پر مالی جرمانہ یا انفورسمنٹ اقدامات کیے جائیں گے جس کیلئے حکومت نے اسٹیٹ بینک کو اجازت دیدی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close