یکم جون سے پیٹرول قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات 12بجے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔ انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔قبل ازیں انڈسٹری حکام نے بتایا تھا کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں اگلے پندرہ دن تک 10 سے 12 روپے کی کمی دکھائی دے رہی ہے تاہم ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ سے صرف 10 روپے فی لٹر تک ریلیف مل سکے گا۔ ڈیزل کی سابق ریفائنری قیمت میں 4-5 روپے فی لٹر کی کمی دکھائی دے رہی ہے اور حکومت آنے والے پندرہ روز میں قیمت کم کرنے کا جائزہ لے گی۔حکام کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کسی بڑی کمی کی عکاسی نہیں کی گئی اور اس میں قدرے اضافہ ہوا ۔انٹربینک مارکیٹ میں شرح تبادلہ میں پندرہ ہفتے کے دوران کوئی بڑا اتار چڑھا دیکھنے میں نہیں آیا۔حکومت پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کیلئے دبا ہے، نئی قیمتوں کا اعلان بدھ کو کیا جائیگا۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی تیل کی آمد سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔پاکستان انرجی کانفرنس سے بذریعہ زوم خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی قیمت کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ روسی تیل 2 ہفتے میں پاکستان پہنچے گا، جس کے آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close