موجیں ہی موجیں، سونے کی فی تولہ قیمتوں میں کتنی کمی ہوگئی؟ بڑی خوشخبری

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی سونے کا فی تولہ بھاؤ 1700 روپے کم ہوگیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 32 ہزار 800 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1956 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں