بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔

 

 

 

وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر ساڑھے چودہ ہزار ارب روپے سے زائد مالیت پر مشتمل آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف نو ہزار دو سو ارب روپے، وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام(پی ایس ڈی پی)کا حجم سات سو ارب روپے جبکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف 8 ارب ڈالر اور دفاعی بجٹ کا حجم 1700 ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دوجون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

 

 

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال 2024-23 کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس دوجون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں