کراچی(آئی این پی) روسی مال بردار بحری جہاز کرسٹل سینٹ پیٹرزبرگ پہلی بار تجارتی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا۔یہ جہاز روس سے کراچی بندرگاہ 21 دنوں میں پہنچا ہے، وزیر بحری امور سید فیصل سبزواری نے چیئرمین کے پی ٹی رضا زیدی اور روسی قونصل جنرل آندرے وکٹورووچ فیڈوروو کے ہمراہ جہاز کو بندرگاہ پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر وزیر بحری امور فیصل سبزواری نے اسے حکومت کی لینڈ مارک کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کی تجارت کو روسی مارکیٹ میں براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا جو کہ پاکستان کے لئے خوش آئند ہے اور اسی طرح سے یہ روس کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ اور سنٹرل ایشائی اسٹیٹس سے بھی تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں