بجلی کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی، نیپرا نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 79 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین کو مئی کے بجلی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اضافےکااطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا کے مطابق مارچ میں مہنگے پاورپلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی، اس حوالے سے نیپرا نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں