عوام کو بڑا ریلیف مل گیا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (پی این آئی) یوٹیلیٹی اسٹور ز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹور ز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی ہے، برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لے کر76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔ آئندہ مالی بجٹ میں وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاملہ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک موخر کر دیا۔پہلی بار ای او بی آئی پنشنزر کے لیے عبوری امداد کی سفارش بھی کی جا رہی ہے لیکن اس پر حتمی فیصلہ بھی کابینہ ہی کرے گی۔اگلے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ خسارہ اخراجات اور آمدنی کے درمیان فرق مجموعی ملکی پیداوار کے تقریبا 7.4 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا۔یہ کافی بڑا ہے لیکن اب جی ڈی پی کا تقریبا 0.7 فیصد ہے جو جانے والے مالی سال کے نظرِ ثانی شدہ خسارے سے کم ہے، بجٹ کے نصف سے زیادہ رقم سود کی ادائیگی کے لیے مختص رہے گی۔جبکہ وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوگا اورنہ ہی اس کا کوئی خطرہ ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان میں بڑی جان اورلچک ہے، ہمیں پورایقین ہے کہ 2013 کی طرح ہم موجودہ مشکلات سے بھی باہرآئیں گے۔ سینیٹر محمداسحاق ڈارنے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تکنیکی نوعیت کا کام مکمل ہواہے، نئی قسط کیلئے ہم نے تین ماہ کی تاخیر سے کام شروع کیا تھا، پاکستان نے سارے پیشگی اقدامات مکمل کرلئے ہیں، بدقسمتی سے معاہدے میں تاخیرہورہی ہے حالانکہ پہلی بار دسمبرمیں کلوزنگ پرہمارے بیرونی کھاتے سرپلس ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں