سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے بڑھ کر 203875 روپے ہےعالمی منڈی میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے بعد 1982 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 2 پیسے کم ہوکر کاروبار کے اختتام پر 287.13 روپے رہا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close