سونے کی فی تولہ قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2000 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2000 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 237300 ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 203446 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کم ہوکر 1972 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close