کراچی(آئی این پی)عالمی بلین مارکیٹ اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافہ کے سبب مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے کے اضافے سے 235300 روپے کی سطح پرآگئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے سے 1977 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2700 روپے اور 2315 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 235300 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 201732 روپے ہوگئی۔اسی طرح دس گرام سونے کے بھائو 2315 روپے کے اضافے سے 201732 روپے ہوگئے۔دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ادھر گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ دبئی کیمقابلے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 6 ہزار روپیمہنگا ہو،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2700 روپے بڑھکر 235300 روپے ہوگئی۔گولڈ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پورے ہفتے میں مجموعی طور پر عالمی منڈی میں فی اونس کے ریٹ میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ عالمی سطح پر بڑی کمی کے باوجود پاکستان میں اس ہفتے سونا مہنگا کردیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں