ارب ڈالر قرض دینا ہے، ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں، سابق وزیر خزانہ قوم کو ڈرانے لگے

کراچی(آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ میں 4 ارب ڈالر قرض دینا ہے اور ہمارے پاس ساڑھے 4 ارب ڈالر ہیں۔کراچی میں جرمن قونصل خانے میں کاروباری برادری کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ مشرف دور میں شروع ہوا، اب توانائی کا گردشی قرضہ 2700 ارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو رقم دینے کے بعد وفاق کے پاس 4500 ارب بچے گا، 5500 ارب سود دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے دور میں 49 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی دور میں صورتحال بہتر نہ ہوئی بلکہ خراب تر ہوتی گئی، کوریا کی کمپنی خطے میں فیکٹری لگاتی ہے پاکستان میں نہیں۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اشرافیہ کا کنٹرول ہے، ملک میں انتہائی غیر مثر نظام رائج ہے، کرائے دار کو نکالنے میں 20 سال لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبادی تیزی سے بڑھنے پر وزارت بہبود آبادی سے لوگوں کو فارغ کیوں نہ کر دیا جائے؟انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹھیک بات کرتا ہوں چاہے میری یا کسی پارٹی کو برا لگے۔اس موقع پر جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ حالیہ سیاسی صورتحال کاروبار کیلئے زہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی میں کاروباری تعلقات مزید بہتر ہوسکتے ہیں، پاکستان میں مہنگائی چیلنج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں