راولپنڈی (پی این آئی) ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ (FFCEL)، پاکستان کا پہلا اور اہم ونڈ پاور پراجیکٹ ہے جو فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے – اس اہم ونڈ پاور پروجیکٹ نے جھمیپیر میں واقع ونڈ فارم پر اپنے تجارتی آپریشنز کے 10 سال کی تکمیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں انڈسٹری کے رہنما، اعلیٰ سرکاری حکام، اور کمیونٹی کے معززین بھی مدعو تھے۔
ایف ایف سی ونڈ انرجی پراجیکٹ جدید قابل تجدید توانائی کے حل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ، ملک میں صاف اور سرسبز مستقبل کی طرف منتقلی کے لیے اپنی مہم میں بھی پیش پیش ہے۔ اس لیے FFCEL ونڈ فارم نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 745,000 ٹن CO2 ( کاربن ڈائی آکسائیڈ) کو کم کرتے ہوئے 1,175 GWh صاف توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔
ایف ایف سی ای ایل ملک کا سب سے تجربہ کار ونڈ آئی پی پی ہے جو OEM اور DNV-GL سرٹیفیکیشن کے رہنما خطوط کی تعمیل میں اپنے پلانٹ کی مکمل O&M سرگرمیاں انجام دیتا ہے – اس نے OLIVE ٹیکنیکل سروسز کے ساتھ مل کر پاکستان ونڈ انڈسٹری کو خدمات کی فراہمی میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔
جھمپیر اور آس پاس کے دیہی آبادی کی خدمت کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی, تعلیم کے فروغ، اور فلاح و بہبود کے پیش نظر، FFCEL نے گزشتہ 10 سالوں میں کمیونٹی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے CSR منصوبوں پر 50 ملین سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی ہے
ایم ڈی ایف ایف سی ای ایل میجر جنرل آصف علی (ریٹائرڈ)، ہلال امتیاز (ملٹری) نے کمپنی کی شاندار دہائی کو اہم سنگ میل قرار دیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک پائیدار، سرسبز مستقبل کے حصول میں رواں دواں رہنے کے عزم کا اظہار کیا- انہوں نے ملازمین، شراکت داروں، سرکاری اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی کی گزشتہ برسوں میں غیر متزلزل حمایت کے لیے تشکر کا اظہار کیا-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں