سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کم ہوگئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے کی کم کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے

 

 

 

 

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 کمی کے ساتھ ایک لاکھ 99 ہزار 846 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2006 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close