SECP/ICAP کے مشترکہ اجلاس میں ایف ایف سی کے ESG سفر کی پیش کش

راولپنڈی (پی این آئی) ایف ایف سی نمائندے نے ESG – PSX ٹاسک فورس اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہونے کے ناطے ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی نمائندگی کرتے ہے لاہور میں منعقدہ ICAP/SECP کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور کمپنی کے Environmental, Social, Governance (ماحولیاتی،سماجی اور گورننس)سفر کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے سامنے پیش کیا –

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس سیشن کا مقصد صلاحیت کی تعمیر (capacity building)، کمپنی کے پائیداری کے اصولوں کی آگاہی o پاسداری اور بہترین رپورٹنگ سٹینڈرڈ کو زیر بحث لانا تھا – سیشن میں ریگولیٹرز، پیشہ ورانہ اداروں، کیپٹل مارکیٹ کے اداروں اور تجزیہ کاروں اور کاروباری فورمز کے نمائندوں نے شرکت کی – جناب سید عمران رضوی نے ہاؤس کو FFC کے ESG سفر کے ساتھ ساتھ ESG ڈرائیو کی قیادت کرنے اور کارپوریٹ سیکٹر کے مختلف طبقات میں آگاہی پیدا کرنے میں SECP ، PSX اور PICG کی کاوشوں کو سراہا – چیئرمین SECP نے سید عمران رضوی کو SECP کی جانب سے یادگار بھی پیش کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close