کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ ، ڈبے کا دودھ بھی مہنگا، نئی قیمتیں کیا ہیں؟

لاہور( آئی این پی)ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کھلے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔کھلے دودھ کی قیمت میں 20روپے اور دہی کی قیمت میں30روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے ۔ نئی قیمتوں کے مطابق 20روپے اضافے سے فی کلو دودھ کی قیمت170روپے،گڑوی کی قیمت 20روپے اضافے سے190روپے جبکہ دہی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے210روپے فی کلو ہو گئی ۔شہریوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں انتہائی زیادہ اضافہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب 250ایم ایل ڈبہ پیک دودھ کی قیمت3روپے اضافے سے68روپے جبکہ 1000ایم ایل کی قیمت 10روپے اضافے سے260روپے تک پہنچ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close