کراچی (پی این آئی) پاکستان کے کشیدہ حالات اور آئی ایم ایف سے ۔معاہدے میں تاخیر کے باعث گزشتہ روز تاریخی اڑان بھرنے کے بعد امریکی ڈالر آج جمعہ کے روز تیزی سے نیچے آیا ہے۔۔۔۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 43 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔۔۔۔گزشتہ روز ڈالر تاریخی پرواز کر تے ہوئے 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔۔۔۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا آغازپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔۔۔۔۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 332 پر آ گیا۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 325پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں