کراچی (پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے کم ہو کر دو لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 2314 روپے کم ہوکر دو لاکھ تین ہزار 447 روپے پر آگئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات ڈالر بڑھ کر 2038 ڈالر فی اونس رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 9900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں