سیاسی غیر یقینی کی صورتحال، ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)انٹربینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا اور کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 روپے 38 پیسے بڑھا۔

 

 

 

جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر 295 روپے کا ہوگیا۔ کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر مجموعی طور پر 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں آخری چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا ہے اور آخری چار سیشن کے کاروبار کے بعد قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 299 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں