ملک میں انٹرنیٹ کی بندش سے ٹیلی کام سیکٹر کو کتنے کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا؟ تفصیلات جاری

کراچی (پی این آئی) گزشتہ روز سے ملک انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق موبائل انٹرنیٹ بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز اور حکومتی محصولات کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل سے انٹرنیٹ بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو 82 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جبکہ موبائل انٹرنیٹ تعطل سے حکومتی محصولات میں بھی 28 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیاں، کریڈٹ کارڈز بھی متاثر ہورہا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close