اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ میں بجٹ تیار ہورہا ہے ،بجٹ میں کچھ سیکٹرز پر ٹیکس میں اضافہ ہوگا اور کچھ کو ریلیف ملے گا،حکومت ہمیشہ چاہتی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے لیکن معاشی حالات مجبور کردیتے ہیں۔
پیرو کو وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ایجنڈا میں پاکستان کیساتھ معاہدہ کا ایجنڈا شامل نہ ہونا تشویش کی بات نہیں ہے،آئی ایم ایف کیساتھ جب سٹاف لیول معاہدہ ہوجائیگا تو پاکستان بھی ایجنڈا کا حصہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کوئی ایک میٹنگ نہیں ہوتی ،حکومت ہمیشہ چاہتی ہے کہ عوام کو ریلیف ملے لیکن معاشی حالات مجبور کردیتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت خزانہ میں بجٹ تیار ہورہا ہے ،بجٹ میں کچھ سیکٹرز پر ٹیکس میں اضافہ ہوگا اور کچھ کو ریلیف ملے گا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں