کراچی(پی این آئی) سونا خریدنا اب ممکن نہ رہا۔۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کے نرخ 1200 روپے کے اضافے سے 194530 کی نئی بلند ترین سطح پرآگئے۔عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 2022 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں