لاہور (پی این آئی )کچھ سالوں میں جعلی خبریں ایک مسئلہ بن چکی ہیں جس کی وجہ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر آسان رسائی کو قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا جہاں اکثریت بغیر صدیق کیئے کچھ بھی شیئر کر دیتی ہے اور وہ صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کے ساتھ ہی وائر ل ہو جاتاہے ایسا ہی کچھ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پھیلائی گئی افواہ کے ساتھ ہوا جس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں گرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں ،
جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے امپورٹڈ گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں گر گئیں ہیں، یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن قریب سے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تو مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد افواہ ہے کیونکہ حکومت پاکستان نے ٹیکسز میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی ہے ۔قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ حالیہ کچھ عرصہ میں مزید اضافہ ضرور ہو گیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو قرار دیا جا سکتا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں